7

 اب تو مجھے اسلام آباد بھی روم لگ رہا ہے‘ نادیہ خان 

Hits: 0

 رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو شادی کے بعد اسلام آباد اٹلی کا دارالحکومت روم لگنے لگا ہے۔ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز را کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان اور ان کے شوہر اپنے گھر میں موجود ہیں جبکہ یہ نئی جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔ نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہم ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو مجھے اسلام آباد بھی روم لگ رہا ہے۔ نادیہ خان کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں