8

امریکا میں70سال کے بعد پہلی بار خاتون کو سزائے موت

Hits: 0

 عدالتی حکم پر امریکا میں سات دہائی بعد پہلی بار خاتون کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو سزائے موت 23سالہ حاملہ خاتون کے قتل کیس میں دی گئی، سزائے موت پانے والی خاتون کا نام لیزا مونٹگمری تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹگمری کی پھانسی کا یہ واقعہ پہلی بار ہوا جب امریکی حکومت نے 1953 کے بعد کسی خاتون قیدی کے لئے سزائے موت پر عمل درآمد کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹگمری کو 2007 میں مسوری میں اس وقت آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون بوبی جو اسٹینٹ کو اغوا کرنے اور بعد ازاں گلہ دبا کر مارنے کا الزام تھا۔سزائے موت کے فیصلے پر مونٹگمری کے وکیل نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے اسے شیطانی، غیر قانونی اور فضول قرار دیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ نے 17سال بعد سزائے موت اپنےدور میں بحال کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں