6

چین کے شمالی علاقوں میں آئندہ3 یوم میں تیز ٹھنڈی اور ریتلی ہوائیں چلنے کا امکان

Hits: 0

چینی قومی موسمیاتی مرکز(این ایم سی )کے مطابق چین کے شمالی علاقوں میں آئندہ تین یوم میں تیز ٹھنڈی اور ریتلی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔حکام نے کہا کہ بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبوں شانسی ، گانسو اور شانسی کے متعدد علاقوںاور متصل اندرونی منگولیا کے خودمختار علاقے بھی متاثرہ ہوں گے۔ حکام نے کہا کہ جمعرات کو بیجنگ، ہیبئی اور تیانجن کے متعدد علاقوں میں دھواں دار موسم متوقع ہے۔این ایم سی کے حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ مذکورہ بالا علاقوں میں جمعہ سے ہوا کے دباﺅ میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں