6

لاہور آرٹس کونسل الحمراءنوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لئے پرعزم ہے: ثمن رائے

Hits: 0

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءنوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لئے پرعزم ہے،نت نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،پوری توجہ سے انکی صلاحیتوں کو نکھارا جا رہا ہے،اس سلسلے میں الحمرااکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی استعداد کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،موسیقی کی سیلیبرٹی کے لیکچر کی سیریل شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءثمن رائے نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ موسیقی میں اعلی خدمات انجام دینے والوں کو مدعو کیا جائے گاجو نوجوانوں کی فن سازی میں مدددیں گے،معروف گلوکار استاد حسین بخش گلو نوجوانوں کو اپنے فن،تجربات و مشاہدات سے آگاہ کریں گے،دیگر آرٹسٹو ں کی خدمات بھی لی جائیں گی،نوجوان آرٹسٹ فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں جدید دور کے مطابق آرٹ کی تعلیم و تربیت حاصل کررہے ہیں،اس اقدام کا مقصد ینگ آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی،انہیں اعلی صلاحیتوں سے لیس کرنا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل،آڈٹ اینڈ اکاو¿نٹس آفیسر مظہر اقبال و دیگر نے شرکت کی اور اپنی اپنی قیمتی آراسے آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں