7

ملک بھر موسم شدید سرد اور دھند چھاے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Hits: 0

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور خطہ پوٹھو ہار میں بعض مقامات پر کہر اور شدید دھند چھاے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔بدھ کو ریکارڈ کیے گئےکم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی16، لہہ، استور منفی 14، گوپس منفی 12، قلات منفی 11، ہنزہ منفی9، بگروٹ منفی 8، گلگت، کوئٹہ، کالام، پاراچنار منفی7، دالبندین منفی 5، ژوب اور راولاکوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں