8

یاسر حسین صبح صبح گھر والوں کیلئے وٹامن ڈی تھری لے آئے

Hits: 0

 اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آج صبح سب کے لیے وٹامن ڈی 3 گھر لے کر آئے ہیں۔انسٹاگرام پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے دو فوٹوز شیئر کی ہیں، جن میں طلوع آفتاب کا خوبصورت منظر ہے اور ساتھ ہی آسمان پر چاند بھی دکھائی دے رہا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ صبح بخیر، آج صبح جب میں جاگا تو میں نے دیکھا کے خوبصورت وٹامن ڈی 3 آسمان میں نور بکھیر رہا ہے، میں رکا اور میں نے اسے آپ کے لیے اپنے کیمرے میں قید کیا۔یاسر حسین نے لکھا کہ میں ڈھیر ساری پازیٹویٹی اور وٹامن ڈی 3 لے کر گھر آگیا۔ اس کے آگے انہوں نے ایک ایموجی بھی بنایا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پیش ٹیگ کے ساتھ گڈ مارننگ بھی لکھا ہے اور مزید لکھا ہے کہ تصویر میں چاندا ماموں کو بھی ضرور دیکھیں۔ یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں