7

پیپلز پارٹی،ن لیگ میں کوئی فرق نہیں،ان کا ایک ہی لوٹ مار کا نظریہ ہے:شہزاد اکبر

Hits: 0

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ اور ان کی منی لانڈرنگ بے نقاب ہوئی، انہوں نے اپنے دفاع کیلئے غلط بیانی سے کام لیا،براڈ شیٹ والوں نے خود ان کو جھوٹا ثابت کر دیا،براڈ شیٹ کے معاملے میں پی ٹی آئی کی حکومت کہی بھی نہیں ہے،اس کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے کہ دیکھا جائے اس معاملے میں کس کی کوتاہی رہی،جب آپ سے آپ کی جواب دہی ہو رہی ہے تو آپ کو بہت تکلیف ہو رہی ہے،پانامہ کی ججمنٹ سے لے کر آج تک انہوں نے غلط مٹھائیاں کھائی،پہلے فیصلے پڑھ تو لیا کریں،بارڈ شیٹ کے مقدمے کو لے کر جو چیزیں سامنے آئی، اس میں سیاسی اشرافیہ ایکسپوژ ہوئی،منی لانڈرنگ اور کرپشن یہ دو چیزیں ہے جس پر سیاسی اشرافیہ ایکسپوژ ہوئی،ان سیاسی اشرافیہ نے ہمیشہ اس چیز کا استعمال کیا کہ اگر پکڑے جائیں جو کہہ دیں سیاسی انتقام ہے.عمران خان صاحب کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں پوری شفافیت چاہتے ہیں کہ کس کس نے کب کب این آر او لیا،مریم صاحبہ بتائیں 2016میں کون اٹارنی جنرل تھا،آپ اس چیز کا جواب دیں کہ 2009سے لے کر 2016تک کیا ہوتا رہا،اب ہم جب ہم یہ بات کرتے ہین کہ کرپشن کرنے والوں کو ہم نے نہیں چھوڑنا تو وہ آپ کو بہت برا لگتا ہے،ماضی میں آپ نے مشرف سے 2 این آر او کیے،آپ نے بند دروازوں میں این آر او کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں