7

دورہ نیوزی لینڈ کی کارکردگی پر کوئی معذرت نہیں کرونگا: وقار یونس

Hits: 0

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا کہ دورہ نیوزی لینڈ کی کارکردگی پر کوئی معذرت نہیں کرونگا اور ہی کسی چیز کے پیچھے چھپوں گا۔ میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کر کے کامیابی حاصل کی۔ دورہ میں باولرز کی جو خامیاں سامنے آئی ہیں ان پر کام کے باولرز کی کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش کرونگا۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل تھا مگر یہ کوئی بہانہ نہیں ہے۔ پہلا ٹیسٹ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلے۔ نیوزی لینڈ کا ٹور ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ نتائج ایسے نہیں آئے جیسے ہم چاہتے تھے ۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آنے والی سیریز کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں، مشاورت سے اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ نسیم شاہ باصلاحیت باولر ہیں نیوزی لینڈ میں کسی کو بھی کھلاتے اسے مشکل ہوتی۔ میری اپروچ ہمیشہ جارحانہ رہی ہے۔ کرکٹ کمیٹی کے معاملات پر وہ خود ہی بہتر کرسکتے ہیں ۔ کھلاڑیوں کو ہر چیز بتائی جاتی ہے تاہم تیاری کے مناسب مواقع نہیں ملے۔ میں بہت پہلے پی سی بی کو آگاہ کرچکا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے ریسٹ چاہئے۔ محمد عامر نے جس طرح انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی اختیار کی وہ افسوسناک ہے۔ محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا بڑا حمایتی تھا ۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔ کرکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر کرکٹ پر بات کرنا اچھی بات ہے۔ کرکٹ میں ہارجیت ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں شکست پر تنقید روایت بن گئی ہے۔ گیند لگنا کرکٹ کاحصہ بابر کو گیند لگنے کانقصان ہوا۔تنقید کرنے والوں کی اپنی سوچ ہے۔ تنقید کرنا بہت آسان ہوتا ہے مگر میدان میں کام کرنا مختلف ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جلد باولرز کے مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں