7

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

Hits: 0

 اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک ہم منصب نے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے لان میں پودا بھی لگایا۔دوسری جانب ایوان صدر میں ترک وزیر خارجہ کو ہلال پاکستان دینے کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کو ایوارڈ سے نوازا، اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں