5

بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان  خاموش نہیں رہیگا،چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے: مخدوم شاہ محمودقریشی

Hits: 0

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان  خاموش نہیں رہیگا،چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ  تکمیل تک پہنچائیں گے.ہفتہ کو سی پیک کے حوالے سے جاری بیا ن میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پچھلے دنوں ہم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک Dosier پیش کیا تھا جس میں ہم نے شواہد کے ساتھ واضع کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے .انہوں نے کہاکہ ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں .وزیرخارجہ نے کہاکہ چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے،ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ  تکمیل تک پہنچائیں گے.وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے.انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہاہے. انہوں نے کہاکہ سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان  خاموش نہیں رہیگا،پاکستان معاملہ  عالمی سطح پراٹھائیگا. وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی.

@media(min-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; width: 90%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; display: block; margin: 0 auto; } .oembed_image{ width: 100px; float:right; margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height:100px; } .oembed_title{ min-height: 100px; display: block; align-items: center; max-height: 100px; overflow: hidden; } .oembed_title a{ font-size: 20px; line-height: 52px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } } .top-center { background-position: center top !important; background-size: cover !important; } @media(max-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; display: block; align-items: center; width: 100%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; } .oembed_image{ width: 90px;float:right;margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height: 84px; } .oembed_title{ align-items: center;max-height: 84px;overflow: hidden;min-height: 84px; } .oembed_title a{ font-size: 18px; line-height: 46px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں