8

سعودی نائب وزیر خارجہ کا شاہ محمود کو فون امارات‘ بحرین‘ یمن کے وزراء خارجہ سے بھی رابطے

Hits: 2

مکہ مکرمہ‘ اسلام آباد (ممتاز احمد بڈانی‘ سٹاف رپورٹر) سعودی نائب وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے پیرکو پاکستان، متحدہ عرب امارات، بحرین اور یمن کے وزرائے خارجہ سے رابطے کئے ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے سٹرٹیجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور را بطے تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادرے ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الذیانی  اور یمنی وزیر خارجہ محمد الحضرمی سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ الجبیر نے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی حالات حاضرہ خصوصاً یمنی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ 

@media(min-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; width: 90%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; display: block; margin: 0 auto; } .oembed_image{ width: 100px; float:right; margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height:100px; } .oembed_title{ min-height: 100px; display: block; align-items: center; max-height: 100px; overflow: hidden; } .oembed_title a{ font-size: 20px; line-height: 50px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } } .top-center { background-position: center top !important; background-size: cover !important; } @media(max-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; display: block; align-items: center; width: 100%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; } .oembed_image{ width: 90px;float:right;margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height: 84px; } .oembed_title{ align-items: center;max-height: 84px;overflow: hidden;min-height: 84px; } .oembed_title a{ font-size: 18px; line-height: 42px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں