12

شکر ہے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ،فواد چوہدری

Hits: 1

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلائو کے پیشِ نظر بند اسکولوں کے کھلنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اربابِ اختیار کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے، وبا ہی ایسی خوفناک تھی۔انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے، تعلیم کے وزراء اور ارباب اختیار کا شکریہ کہ احتیاط اور تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے گئے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے! آمین۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے سبب بند ہونے والے تعلیمی ادارے منگل کے روز سے مرحلہ وار کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ملک بھر میں جامعات اور کالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہو گیا ہے۔تعلیمی اداروں میں داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائے گئے ہیں، واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینی ٹائز بھی کیا گیا۔

@media(min-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; width: 90%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; display: block; margin: 0 auto; } .oembed_image{ width: 100px; float:right; margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height:100px; } .oembed_title{ min-height: 100px; display: block; align-items: center; max-height: 100px; overflow: hidden; } .oembed_title a{ font-size: 20px; line-height: 50px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } } .top-center { background-position: center top !important; background-size: cover !important; } @media(max-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; display: block; align-items: center; width: 100%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; } .oembed_image{ width: 90px;float:right;margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height: 84px; } .oembed_title{ align-items: center;max-height: 84px;overflow: hidden;min-height: 84px; } .oembed_title a{ font-size: 18px; line-height: 42px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں