12

کراچی: طالبہ کی ہلاکت پر انکوائری کمیٹی کی تشکیل

Hits: 1

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول میں طالبہ کی ہلاکت کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار میمن اور عامر انصاری انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں۔دوسری جانب مذکورہ اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ بچی ساڑھے 7 بجے سیڑھیوں سے گری، اس واقعے کی آیا نے اطلاع دی۔اسکول پرنسپل کے مطابق میں نے اور ٹیچرز نے بچی کو ہوش میں لانے کی کوشش کی اور فوری طور پر بچی کے والدین کو فون کر کے اطلاع دی، جس کے بعد بچی کے والد اور اساتذہ بچی کو نجی اسپتال لے کر پہنچے۔اسکول میں جاں بحق ہونے والی بچی اریبہ کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بچی بالکل صحت مند تھی، جسے صبح 7 بجے اسکول کے لیے وین میں بٹھایا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 8 بجے صبح اسکول سے کال آئی جس پر اسکول گیا تو اریبہ بے ہوشی کی حالت میں تھی۔اریبہ کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکول ٹیچر اور میں اریبہ کو اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے کہا کہ بچی پہلے ہی انتقال کر چکی ہے۔

@media(min-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; width: 90%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; display: block; margin: 0 auto; } .oembed_image{ width: 100px; float:right; margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height:100px; } .oembed_title{ min-height: 100px; display: block; align-items: center; max-height: 100px; overflow: hidden; } .oembed_title a{ font-size: 20px; line-height: 50px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } } .top-center { background-position: center top !important; background-size: cover !important; } @media(max-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; display: block; align-items: center; width: 100%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; } .oembed_image{ width: 90px;float:right;margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height: 84px; } .oembed_title{ align-items: center;max-height: 84px;overflow: hidden;min-height: 84px; } .oembed_title a{ font-size: 18px; line-height: 42px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں