8

کراچی: بچوں کو ماسک کی پابند کرائیں,سعید غنی کی والدین سے اپیل

Hits: 1

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو ماسک کی پابند کرائیں۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر اسکولوں کی مانیٹرنگ کا انتظام کیاگیا ہے،ٹیمیں اسکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے بچوں کو ماسک کی پابندی کرائیں،وبا سے محفوظ رہنے کے لیے والدین کا تعاون ضروری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتی ٹیمیں تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں گی،ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے وہ وزٹ میں اپنا رویہ نرم رکھیں، تعلیمی ادارے فاصلہ قائم رکھنے کے لیے اپنا نظام بناسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2 ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے پھر پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی واعلی ثانوی اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق دوسرے مرحلے میں آٹھویں جماعت کے طلبا کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی جبکہ تیسرے مرحلے میں پرائمری اسکول کے بچے اسکول جائیں گے۔

@media(min-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; width: 90%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; display: block; margin: 0 auto; } .oembed_image{ width: 100px; float:right; margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height:100px; } .oembed_title{ min-height: 100px; display: block; align-items: center; max-height: 100px; overflow: hidden; } .oembed_title a{ font-size: 20px; line-height: 50px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } } .top-center { background-position: center top !important; background-size: cover !important; } @media(max-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; display: block; align-items: center; width: 100%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; } .oembed_image{ width: 90px;float:right;margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height: 84px; } .oembed_title{ align-items: center;max-height: 84px;overflow: hidden;min-height: 84px; } .oembed_title a{ font-size: 18px; line-height: 42px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں