7

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال

Hits: 1

  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی- رکن پنجاب اسمبلی رانا شہبازاحمدبھی اس موقع پر موجود تھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی حقیقی ترقی کا سفرشروع ہو چکا ہے جسے رکنے نہیں دیں گے-ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دے رہے ہیں –

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے- اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بے وقت کی راگنی ہے – پہلے بھی اے پی سی ناکام رہی اور اب بھی اے پی سی ناکام رہے گی-انہوں نے کہا کہ نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا-تحریک انصاف کی حکومت نے سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے-

@media(min-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; width: 90%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; display: block; margin: 0 auto; } .oembed_image{ width: 100px; float:right; margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height:100px; } .oembed_title{ min-height: 100px; display: block; align-items: center; max-height: 100px; overflow: hidden; } .oembed_title a{ font-size: 20px; line-height: 50px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } } .top-center { background-position: center top !important; background-size: cover !important; } @media(max-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; display: block; align-items: center; width: 100%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; } .oembed_image{ width: 90px;float:right;margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height: 84px; } .oembed_title{ align-items: center;max-height: 84px;overflow: hidden;min-height: 84px; } .oembed_title a{ font-size: 18px; line-height: 42px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں