9

پاکستان کی سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت

Hits: 1

پاکستان نے حو ثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی جانب سے کئی بے گناہ شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے کئے گئے دفاعی اقدامات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور جارحیت کے خلاف اس کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں