8

پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی

Hits: 1

پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42300پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 19ارب روپے ڈوب گے جبکہ 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی تنزلی کا شکار رہی ,منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42831پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر حصص کے فروخت کے سبب انڈیکس ایک موقع پر42262پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا اورکاروباری سرگرمیاں بھی مایوس کن رہیں ۔ منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 184.89پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس  42531.31پوائنٹس سے کم ہو کر 42346.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ 92.36پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17942.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30232.67پوائنٹس سے کم ہو کر 30159.46پوائنٹس ہو گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں19ارب28کروڑ 86لاکھ60ہزار801روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب66ارب 3کروڑ57لاکھ 30ہزار330روپے سے گھٹ کر 79کھرب46ارب 74کروڑ70لاکھ 69ہزار529روپے ہو گیا ۔

@media(min-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; width: 90%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; display: block; margin: 0 auto; } .oembed_image{ width: 100px; float:right; margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height:100px; } .oembed_title{ min-height: 100px; display: block; align-items: center; max-height: 100px; overflow: hidden; } .oembed_title a{ font-size: 20px; line-height: 50px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } } .top-center { background-position: center top !important; background-size: cover !important; } @media(max-width: 768px){ .oembed_ltr{ border: 1px solid #e0e0e0!important; display: block; align-items: center; width: 100%; padding: 10px 10px 10px 5px!important; } .oembed_image{ width: 90px;float:right;margin-left: 10px; } .oembed_image .top-center{ height: 84px; } .oembed_title{ align-items: center;max-height: 84px;overflow: hidden;min-height: 84px; } .oembed_title a{ font-size: 18px; line-height: 42px; color:#222; overflow: hidden; padding-right: 10px; } }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں