7

کویت کا بین الاقوامی پروازیں آج سے بحال کرنے کا اعلان

Hits: 0

کویت سٹی (اے پی پی) کویت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد سفری پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ کویتی نشریاتی ادارے کے مطابق کویت کے حکام نے رواں سال مارچ میں کویت سے انٹرنیشل پروازوں پر پابندی عائد کی تھی جسے یکم اگست سے اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ سات ممالک کے علاوہ تمام ممالک کے شہریوں اور رہائشیوں کو کویت آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔کویت نے مارچ میں تمام انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی کے باوجود مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروزوں کی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں