7

عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی خوبصورت یادیں شیئر کردیں

Hits: 0

عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کرنے کو اپنی بہترین یاد قرار دیا فوٹوانٹرنیٹ

عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کرنے کو اپنی بہترین یاد قرار دیا فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے حج کے پرنور موقع پر گزشتہ برس کی خوبصورت یادیں شیئر کی ہیں جب وہ فریضہ حج اداکرنے بیت اللہ گئی تھیں۔

حج کے پرنور موقع پر اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ برس کی حج کے دوران طواف کعبہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جب وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئی تھیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں اذان دینے کی خوبصورت آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کرنے کو اپنی بہترین یاد قرار دیا اور اپنی پوسٹ میں حج مبارک 2019 اور اذان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: 2019 میں حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے فنکار

واضح رہے کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت کم لوگ مناسک حج اداکررہے ہیں اور دیگر ممالک کے لوگوں کو وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث حج کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس  دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ حمزہ علی عباسی، عاطف اسلم، فیروزخان، عائزہ خان، دانش تیمور اور روبینہ اشرف نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں