14

معروف اداکارہ میگھاجی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر نئے کامیڈی شو”چلبلی میگھا“ کی پہلی قسط جاری کردی

Hits: 0

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ میگھاجی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر نئے کامیڈی شو”چلبلی میگھا“ کی پہلی قسط جاری کردی.

تفصیلات کے مطابق ”چلبلی میگھا“ کی پہلی قسط کو میگھاجی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جس میں وہ عوام کی تفریح کے لیئے کامیڈی نیوز سناتی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے نے بتایاکہ”چلبلی میگھا“ کرونا اورمہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیئے شروع کیا گیاہے جس میں ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں عوام کو”اوٹ پٹانگ“ خبریں کے سیگمنٹ میں انٹرنیشنل اور مقامی نیوز سنائی جائیں گی جن پر ساتھ ساتھ ہی مزاحیہ تبصرہ بھی کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں میگھا جی نے کہاکہ ابھی اس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جسے بہت پسندکیا جارہاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ”چلبلی میگھا“کو پسند کریں گے اور اسے زیادہ سے زیادہ دیکھیں گے۔ میگھا جی نے مذید بتایاکہ اس شوکی اگلی اقساط میں اس میں معروف اداکاروں اور گلوکاروں کو بھی شامل کیا جائیگا جو اس شومیں پرفارم بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں