16

حکومت کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے طبی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے:اسدعمر

Hits: 0

منصوبہ بندی و اصلاحات کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی وبا اور دوسرے امراض کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے طبی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

وہ آج (ہفتہ) صبح اسلام آباد میں نئے تعمیر کئے گئے آئسولیشن سینٹر اینڈ انفیکشیوز ڈیزیز ہسپتال کے دورے میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے تعاون سے اسلام آباد میں 250 بستروں کے آئسولیشن سینٹر اینڈ انفیکشیوزڈیزیزز ہسپتال کو صرف 45 روز میں تعمیر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کورونا کی وبا کے پھیلنے کی شرح میں کمی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں