14

52فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

Hits: 0

امریکہ کی آدھی سے زیادہ آبادی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔ اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہواہے جہاں 52 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔سروے میں شامل 37 فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہیں۔سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں میں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں