17

عالمی برادری بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا نوٹس لے: وزیرخارجہ

Hits: 0

اسلام آباد:  معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بھارتی جارحیت و دیگر اہم امور پر پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات اور اس حوالہ سے پیشرفت پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے۔خطے میں امن و امان کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے۔ عالمی برادری کو بھارت سرکار کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں