9

لندن میں کرونا دھیما پڑنے لگا: 48گھنٹے میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

Hits: 0

لندن (نمائندہ خصوصی) اب لندن سے حوصلہ افزاء خبر آئی ہے کہ لندن میں بھی کرونا وائرس دھیما پڑنا شروع ہو گیا ہے اور ایک بڑے ہسپتال میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ لندن میں اب تھوڑی تعداد میں ہی لوگوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بعد حکومت اب پابندیاں اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ لیکن علاقائی تغیر کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے کہ ہمیں ایک قوم کے طور پر آگے بڑھنا ہے۔ جہاں جہاں وائرس موجود ہے‘ ان علاقوں میں اب بھی سخت پابندیاں ہیں۔ برطانیہ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنظیم کنگ ایڈورڈ میڈیکل ایلومینائی ایسوسی ایشن (KEMCA ) نے پاکستان میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ لاک ڈائون اور کووڈ19 کے موقع پر سماجی تنظیم اخوت سے مل کر 1000 سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم جبکہ ماسک اور سیفٹی کٹس بھی مفت تقسیم کی تھیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کے عوض انہیں کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ہیرو قرار دے دیا۔ اس سلسلہ میں گورنر ہاؤس پنجاب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انہیں اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔ KEMCA کے چئیرپرسن ڈاکٹر محمد طفیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی تنظیم پاکستان میں اور خاص طور پر پنجاب میں اس طرح کے کام جاری رکھے گی۔ KEMCAکے ٹرسٹی ڈاکٹر رانا حفیظ الرحمن نے حکومت پاکستان اور خاص طور پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے کام کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں