6

عید پر گلے نہ ملیں ، فاصلہ رکھتے ہوئے عید مبارک کہیں, ظفر مرزا

Hits: 0

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ مسجد میں جانے کی بجائےگھروں میں عید کی نماز ادا کریں، ایک دوسرے سےگلے نہ ملیں اور فاصلہ رکھتے ہوئے عید مبارک کہیں۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں  کورونا وبا کی صورتحال پر  پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 اموات سب سے زیادہ ہیں،اتنے کیسز 24 گھنٹوں میں اب تک سامنے نہیں آئے،جو ٹیسٹنگ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہوئی وہ ایک ریکارڈ ہے،اگر ہم 24 گھنٹوں کے کیسز اور اموات کو سامنے رکھیں تو صورتحال تشویشناک ہے،یہ تب ہورہا جب ہم نے تمام صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔انہوں نے کہا کہ رمضان  کے شروع میں ہم نے ایس او پیز بنائے اُن پر عمل ہوا بھی نہیں  ہوا،لاک ڈاؤن میں جو ہم نے آسانیاں پیدا کیں تاکہ لوگ احتیاط کرتے ہوئے عید شاپنگ کر سکیں،دکانیں ، ٹرانسپورٹ اور شہریوں کے لیے ایس او پیز سامنے رکھے گئے،گزشتہ ہفتوں میں مشاہدہ انتہائی غیر تسلی بخش رہا، افطاری سے پہلے صورتحال مزید بگڑ جاتی ہے،اگر ہم نے احتیاطی تدابیر کو مدنظر نہ رکھا تو صورتحال مزید بدترین ہوسکتی ہے ہم کسی کو الزام بھی نہیں دے سکیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کا بنیادی نقطہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہے،شاپنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایس او پیز میں ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے،کسی بھی پرہجوم جگہ یا پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک کا استعمال اب ضروری ہوچکا ہے،عید کی نماز وہی تمام تدابیر اپنائیں جو رمضان میں تراویح اور مساجد میں اپنائی گئیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کہ مسجد میں جانے کی بجائے گھروں میں عید کی نماز ادا کریں،اگر آپ لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کو جانتے ہیں تو ان کی دل کھول کر مدد کریں،یہ عید مختلف عید ہے آپ نے ایک دوسرے سے گلے نہیں ملنا،فاصلہ رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید مبارک کہیں،گلے ملنا انفیکشن کے پھیلاؤ کا موجب بن سکتا ہے بڑی تیزی سے وائرس پھیل سکتا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں