9

کرونا: چین کی نااہلی سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، ٹرمپ کا پھر الزام: ووہان لیبارٹری کو دانستہ تباہ کیا، پومپیو

Hits: 0

واشنگٹن ( این این آئی/ نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے چین کی نااہلی کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ چین میں چند افراد نے ایک بیان جاری کرکے چین کے علاوہ ہر فرد کو وائرس کا ذمے قرار دیا ہے جس سے اب تک لاکھوں اموات ہو چکی ہیں ان افراد کہ یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ دنیا بھر وائرس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ چین کی نااہلی ہے اور کچھ نہیں ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا چین نے دانستہ ووہان لیبارٹری کو تباہ کیا دنیا میں کرونا روکنے کیلئے ذمہ داری سے کام نہیں کیا فلسطین کیساتھ سکیورٹی تعاون جاری رہیگا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ طے شدہ تمام سمجھوتوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ مائیک پومپیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم یہ امید کرتے ہیں سکیورٹی تعاون جاری رہے گا اور اسرائیلی اور فلسطینی عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے کام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے فلسطینی صدر کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے ان سمجھوتوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں