12

فیس بک نے آن لائن کاروبار کیلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Hits: 0

نیویارک( آن لائن ) امریکہ کے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم فیس بک نے ’شاپس‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے،جس کی بدولت چھوٹے کاروباری اداروں کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بلا معاوضہ آن لائن سٹور قائم کرنے کا موقع ملے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زاکر برگ نے بتایاکہ نئے فیچر سے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے آن لائن کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا ،اس فیچر کی بدولت اسے آن لائن آرڈر لینے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں