16

تھیٹر کھول دو‘ فنکاروں کا دھرنا‘ وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی کوشش

Hits: 0

لاہور(کلچرل رپورٹر) تھیٹرز کی بندش پر مالکان، پروڈیوسر اور فنکار سڑکوں پر آگئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اوردھرنا دے دیا۔ فنکاروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے فنکاروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا۔ احتجاج میں سینئر اداکار پرویز خان، سرفراز وکی، قیصر ثناء اللہ، شہزاد چیئرمین، گوشی اور دیگر شامل تھے۔ فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کے تمام کاروبار کھل چکے ہیں۔ تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ہم حکومت کے ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کریں گے۔ اس موقع پر فنکاروں نے سخت گرمی میں “مرگئے بھوکے ہائے ہائے۔ تھیٹر کھول دو”جیسے نعرے لگائے۔ احتجاج میں سینئر اداکار امانت چن، نسیم وکی، شاہد خان، ناصر چنیوٹی، پرویز خان، قیصر پیا، عقیل حیدر، طاہر انجم، سرفراز وکی، شہزاد چیئرمین، گوشی ٹو، قیصر ثناء اللہ خان اور دیگر شامل تھے۔ وزارت داخلہ پنجاب کے حکام نے فنکاروں سے مذاکرات کئے او رآج تک کا وقت کے لیا اور کہا کہ وہ اعلی حکام کو رپورٹ پیش کرکے آپ کو آج جمعہ تک تھیٹر کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں