12

’’ارطغرل غازی تھوڑا سستے میں‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی مزاحیہ پوسٹس

Hits: 0

سوشل میڈیا پر ’’ارطغرل غازی‘‘ پر بننے والی مزاحیہ پوسٹس وائرل ہورہی ہیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر ’’ارطغرل غازی‘‘ پر بننے والی مزاحیہ پوسٹس وائرل ہورہی ہیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: پاکستان میں اس وقت ترکی کے مقبول ترین ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی دھوم مچی ہوئی ہے میڈیا ہو یا سوشل میڈیا ہر جگہ صرف ارطغرل غازی کی گونج ہی سنائی دیتی ہے۔

جہاں پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور اداکاری کو سراہ رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ’’ارطغرل غازی‘‘ پر بننے والی مزاحیہ پوسٹس بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔

بہت سے لوگ بھارتی اداکاروں کا موازنہ ارطغرل سے کرتے ہوئے مزاحیہ پوسٹ کررہے ہیں جب کہ کچھ لوگ پاکستانی فنکاروں کی تصاویر ارطغرل کی تصاویر کے ساتھ شیئر کرکے کہہ رہے ہیں اگر آپ ارطغرل تھوڑا سستے میں دیکھنا چاہیں۔

چند روز قبل ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) کی مغربی لباس میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانیوں نے اسریٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب ان کی وہی تصویر دوبارہ وائرل ہورہی ہے لیکن اس میں حلیمہ کو مکمل طور پر حجاب میں ملبوس دکھاتے ہوئے پوچھا گیا ہے اب ٹھیک ہے؟

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ارطغرل کے نام سے بکنے والے پاپڑ اور نسوار کو بھی بڑی تعداد میں شیئر کرایا جارہا ہے۔

ٹک ٹاکرز پر بھی ارطغرل غازی کا جادو سر چڑھ کر بول رہاہے اور لوگ ڈرامے کے ٹائٹل سانگ پر مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں