9

حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں: وزیرمذہبی امور

Hits: 0

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے حج سے متعلق افواہوں پر وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں نورالحق قادری نے کہا کہ فی الحال حج دو ہزار بیس نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے،مصدقہ اطلاعات کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں،ہم سعودی وزارت حج وعمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں،سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق حکم جاری نہیں کیا،امید ہے حج تک صورت حال بہتر ہوجائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں