23

اقوام متحدہ،پاکستان کا شورش زدہ علاقوں میں امن مشنوں کیلئے واضح ترجیحات پر زور

Hits: 0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے دنیا کے شورش زدہ حصوں میں چلینجوں سے عہدہ برآ ہونے کے حوالے سے عالمی ادارے کے امن مشنوں کےلئے واضح ترجیحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب محمد عامر خان نے نیو یارک میں قیام امن کی کارروائیوں کے بارے میں خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور موثر امن مشن کو انسانی اور مادی وسائل سے لیس کرنےکی بھی ضرورت ہے۔ عامر خان نے کہاکہ پاکستان 1949 سے بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے مبصرگروپ کی میزبانی کررہا ہے جو ہمارے خطے میں استحکام کےلئے ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں