21

یو این سیکرٹری جنرل نے لاہور میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے

Hits: 2

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی لاہور کے مقامی سکول میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کی مہلک بیماری سے مشترکہ مسلسل کوششوں کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے اقوام متحدہ جامع اقدامات کررہاہے۔

انتونیو گتریز نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو پولیو کے مہلک وائرس کے خاتمے کے اقدامات پر سراہا۔

انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اب پاکستان پہلے سے محفوظ ملک بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں