7

جدہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کےلئے مفت شٹل سروس شروع

Hits: 0

 جدہ کے نئے تعمیر ہونے وا لے شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرمینل ون سے جنوبی ٹرمینل کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی گئی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹرمنل پر مفت شٹل سروس حاصل کرنے کے لیے مسافرکو بورڈنگ پاس دکھانا ہوگا۔انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمینل ون پر مفت شٹل سروس کی سہولت تقریبا دو ماہ تک جاری رہے گی اس دوران امید ہے کہ ساوتھ ٹرمینل سے اپریٹ ہونے والی نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں کی آمد و روانگی کا شیڈول ٹرمینل ون سے جاری ہو جائے گا جس سے مسافروں کو کافی سہولت ہو گی۔ واضح رہے جدہ کا نیا ائیر پور ٹ تجرباتی طور پر 29 مئی کو کھولا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں