11

نائیجیریا، لسا بخار سے اموات 70 ہو گئیں

Hits: 2

 نائیجیریا میں چوہے کی تھوک اور فضلات سے انسانوں میں پھیلنے والے لسا بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کے بیماریاں کنٹرول کرنے کے ادارے (این سی ڈی سی) نے بتایا کہ نائیجیریا میں لسا بخار کی وباءسے 472 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اس بخار سے ملک کی 23 ریاستیں متاثر ہوئی ہیں جن میں سب سے زیادہ کیسز جنوبی ریاستوں ایبونی، ایڈو اور اونڈو میں سامنے آئے ہیں۔ تاہم رواں سال ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہے جو 14.8 فیصد ہے اور اس کے برعکس گزشتہ سال یہ تناسب 18.7رہا۔ این سی ڈی سی نے ملک میں اس وباءکو روکنے کے لیے ہنگامی ادارے کو متحرک کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں