5

امریکی محکمہ دفاع کی میکسیکو کی سرحد پردیوار کی تعمیر کے لیے مزید 3.8 بلین منتقل کرنے کی تیاری

Hits: 0

 امریکی محکمہ دفاع نے میکسیکو سے ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات کے مد میں مزید 3.8 بلین ڈالر اپنے کھاتے میں منتقل کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون حکام نے کہا کہ یہ رقم تقریبا 177 میل (285 کلومیٹر) کنکریٹ اور سٹیل کی رکاوٹیں بنانے کے لئے استعمال کی جائے گی ۔ پینٹاگون نے اس رقم کو منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لئے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمہ کی کوششوں میں ایک شراکت قرار دیا لیکن گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انسانی بحران کو دور کرنے اور غیر قانونی نقل مکانی اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جنوبی سرحد کے پار سے منشیات کی سمگلنگ اور جرائم پیشہ افراد کی آمد پر قابو پانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں