12

رمضان شوگر ملز کیس: سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی درخواست منظور

Hits: 1

لاہور:لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے سماعت کی،جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا۔

آج وکیل امجد پرویز نے نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں،میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی ہیں۔

عدالت میں سابق وزیراعظم نے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف ایک کلینیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، فروری کے آخری ہفتے میں نوازشریف کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں، زیرعلاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے ہیں، ان کی طبیعت تاحال ناسازہے اورعلاج معالجہ جاری ہے۔وازشریف صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے۔

جس پرعدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جبکہ کیس میں نامزد یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

اس کے علاوہ اسی عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی چودہ روز کی توسیع کردی ہے۔

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے کیسز کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں