14

نوابشاہ:ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق,9 زخمی

Hits: 0

نوابشاہ میں مہران ہائی وے روڈ بائی پاس پر دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت9 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 3کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔اسی مقام پر کار اندھیرے میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں 3کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں