8

انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کا واپسی پر ہیروز جیسا استقبال

Hits: 0

جونیئر ٹائیگرز نے فیصلہ کن معرکے میں 4 مرتبہ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کو مات دی تھی۔ فوٹو: فائل

جونیئر ٹائیگرز نے فیصلہ کن معرکے میں 4 مرتبہ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کو مات دی تھی۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا:  انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کا وطن واپسی پر ہیروز کی طرح استقبال کیا گیا۔

جونیئر ٹائیگرز نے فیصلہ کن معرکے میں 4 مرتبہ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کو مات دی تھی۔ ایئرپورٹ پر وزیر کھیل زاہد احسان اور بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا، انھیں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی بس میں اسٹیڈیم لے جایا گیا، راستے میں لوگ دونوں جانب کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے اور ہم چیمپئن ہیں کے نعرے لگاتے رہے۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بھی ہزاروں شائقین نے اپنے جونیئر ہیروز کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ آئندہ ہفتے وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے پلیئرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں