12

ساتویں جماعت کے طالبعلم کیساتھ سات ملزمان کی اجتماعی زیادتی۔ ویڈیوبھی بنالی۔

Hits: 0

ایبٹ آباد: ساتویں جماعت کے طالبعلم کیساتھ سات ملزمان کی اجتماعی زیادتی۔ ویڈیوبھی بنالی۔ چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔ اس ضمن میں تھانہ میرپور کی حدود میں واقع عثمان آباد کے رہائشی ایک شخص نے تھانہ میرپو رمیں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کا بیٹا اوپن سکول سسٹم بانڈہ علی خان میں ساتویں جماعت کاطالبعلم ہے۔ جمعرات کے روز میرا بیٹاسکول جانے کیلئے گھر سے نکلاتو راستے میں سوزوکی کیری گاڑی میں سوار ملزمانبلال ولد نامعلوم، فیضان ولد نامعلوم، حذیفہ ولد واجد ساکنان دیہہ نے اپنے دیگرچھ ساتھ ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی میرے بیٹے کو اغواء کرکے گاڑی میں ڈال کر بانڈہ بٹنگ لے گئے۔ جہاں ان لوگوں نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ میرے بیٹے کی جانب سے مزاحمت پرملزمان نے چاقونکال کر اسے زخمی کردیا اور پھر باری باری اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ مدعی نے پولیس کو مزید بتایاکہ میرے بیٹے نے مجھے بتایاکہ دس روزقبل ملزمان بلال، فیضان نے اس کیساتھ زبردستی بدفعلی کی۔ اور بلال نے اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ تھانہ میرپور میں ملزمان بلال، فیضان، حذیفہ سمیت سات ملزمان کیخلافتعزیرات پاکستان کی دفعات 377, 355, 506, 53CPAکے تحت علت نمبر: 187مقدمہ درج کرلیاگیا اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں