13

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی ایک بار پھر سونے کی قیمت بڑھ گئی

Hits: 0

عالمی بازار میں سونا7 ڈالرکے اضافے سے1573 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو : فائل

عالمی بازار میں سونا7 ڈالرکے اضافے سے1573 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر جب کہ پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے  اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1573 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 90 ہزار 650 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 77 ہزار 718  روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں