14

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن بند۔ آرتھوپیڈک وارڈ کے دوڈاکٹروں نے لوٹ مارمچادی۔

Hits: 1

ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن بند۔ آرتھوپیڈک وارڈ کے دوڈاکٹروں نے لوٹ مارمچادی۔ عوام کا شدیداحتجاج۔ اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کیلئے آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتایاکہ ڈاکٹرمافیا نے ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن بند کردیئے ہیں۔ جبکہ آنکھوں کے وارڈ کے سینئرڈاکٹرنجی ہسپتالوں میں دھڑادھڑمریضوں کے آپریشن کرکے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ آنکھوں کے آپریشن بند ہونے کی وجہ سے غریب لوگ دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں۔ اورسرکاری طور پرملنے والی علاج کی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہڈی جوڑپٹھہ وارڈ میں زیر علاج مریضوں نے صحافیوں کو بتایاکہ وارڈ کے دوڈاکٹروں نے راڈز اور دیگرسامان کی فروخت کیلئے وارڈ کے ایک کمرے میں ایک نجی کمپنی کے ملازم کو بٹھارکھاہے۔ جس مریض کو جوبھی راڈ وغیرہ ڈالنا ہے۔ مریضوں کومذکورہ شخص سے تمام سامان خریدنے پر مجبور کیاجاتاہے۔ مریضوں،ان کے لواحقین اورشہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا انتظام نااہل افسران کے سپرد ہے۔ ان افسران کو تبدیل کیاجائے۔ اورہسپتال میں لوٹ مار کا بازاربندکروایاجائے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں