12

ایبٹ آبادکے شہریوں نے وزیراعظم سے ایبٹ آباد میں تین فلائی اوور ہنگامی بنیادوں پر تعمیرکرنے کا مطالبہ کردیا۔

Hits: 0

ایبٹ آباد:ایبٹ آبادکے شہریوں نے وزیراعظم سے ایبٹ آباد میں تین فلائی اوور ہنگامی بنیادوں پر تعمیرکرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ ایبٹ آباد شہرجس کی انگریزوں کے دور سے ایک اہم حیثیت رہی ہے۔ جبکہ اس وقت ایبٹ آباد پورے خیبرپختونخواہ کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز ہے۔ ہزارہ ڈویژن کا ہیڈکوارٹر ہونے کے ساتھ ساتھ، دفاعی اورتعلیمی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل شہرہے۔ ایبٹ آباد شہر کا اس وقت سب سے بڑامسئلہ ٹریفک کا ہے۔ ایبٹ آباد شہر میں دس منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہاہے۔ تمام لوگوں کی جانب سے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ فوارہ چوک سے لیڈی گارڈن تک، سپلائی سے سیٹھی مسجدتک، منڈیاں سے کالاپل تک فوری طور پر تین فلائی اوور تعمیر کئے جائیں۔ ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کا کاروبار تباہ ہوچکاہے۔ بلکہ اگر کوئی مرجائے یا زخمی ہوجائے، یا کسی کو ہارٹ اٹیک ہوجائے تو ایسے لوگوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے بھی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔اس لئے ایبٹ آباد شہر میں فوری طور پرتین فلائی اوور تعمیر کئے جائیں۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں