9

تیزرفتار ٹرک ڈرائیور موٹرسائیکل سوار کو کچل کر فرار۔ لاش ورثاء کے حوالے۔

Hits: 0

ایبٹ آباد: تیزرفتار ٹرک ڈرائیور موٹرسائیکل سوار کو کچل کر فرار۔ لاش ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گزشتہ شام ظفرمارکیٹ کا رہائشی آشان شاہ ولد مبارک شاہ اپنے موٹرسائیکل نمبر: RIK-148پراپنے گھر جارہاتھاکہ نیلے پیر کے مقام پر تیزرفتار ٹرک نے اس بری طرح کچل دیا۔ آشان شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقع کی اطلا ع ملتے ہی تھانہ مانگل کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور متوفی نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔ ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لیکر ایف آئی آر درج کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیاہے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں