11

سلہڈ میں بیس چوریاں۔ کنج روڈ پر ڈاکٹرمسعودتنولی بھی لٹ گئے۔

Hits: 2

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ اور کنج روڈ میں چوری کی ورداتیں عام ہونے لگی نامعلوم چور سلہڈ میں 20 دنوں میں 20 چوری کی ورداتیں اور گزشتہ رات کنج روڈ پر ڈاکٹر مسعود تنولی کے کلنیک کے تالے توڑ کر نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود لنک روڈ کنج روڈ سلہڈ اور کہیال میں چوری کی ورداتیں عام ہونے لگیں۔پولیس گشت نہ ہونے سے سلہڈ میں گزشتہ 20 دنوں میں 20 چوری کی ورادتیں ہوچکی ہیں۔ نامعلوم چور پچھلے20 دنوں میں سلہڈ سے لوگوں کے گھروں سے لاکھوں روپے کے زیورات ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ نامعلوم چور اتوار اور سوموار کی شب کو کنج روڈ پر ڈاکٹر مسعود تنولی کے کلنیک کے تالے توڑ کر کلنیک کے اندر گھس گئے اورکلینک میں موجودنقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ آئے روز چوری ڈکیتی قتل عام کی ورادتیں ہوچکی ہیں۔ پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔متاثرہ شخص کی طرف سے تھانہ کینٹ میں نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں