72

سربھنہ اورسپلائی میں ٹریفک حادثات۔ خاتون جاں بحق۔ متعدد افرادزخمی۔

Hits: 0

ایبٹ آباد:سربھنہ اورسپلائی میں ٹریفک حادثات۔ خاتون جاں بحق۔ متعدد افرادزخمی۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخموں کو ہسپتال منتقل کردیا اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا ہے کہ تھانہ بگنوتر کی حدود سربھنہ سے ہرنو بازار کو جانے والی سوزوکی بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 75 سالہ خاتون محمد جان زوجہ عبدالطیف موقع پر دم توڑ گئی جبکہ سوزوکی ڈرائیور زیشان عرف شانی ولد رسول مبشر علی ولد اصغر شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔جہاں جاں بحق ہونے والی خاتون کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ اتوار کی شام سپلائی میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں