50

شادی کے دوسرے روز طلاق لیکرلوگوں کوکنگال کرنیوالی لڑکیوں کانیاگروہ منظرعام پرآگیا۔شرفاء لٹ گئے۔

Hits: 11

ایبٹ آباد:شادی کے دوسرے روز طلاق لیکرلوگوں کوکنگال کرنیوالی لڑکیوں کانیاگروہ منظرعام پرآگیا۔شرفاء لٹ گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں دوسرے علاقوں سے آکر ایسے نوسرباز خاندان آباد ہوچکے ہیں۔ جن کے پاس درجنوں پروفیشنل خوبصورت لڑکیاں ہیں۔ پہلے ان لڑکیوں کے رشتے کیلئے لوگوں کو گھر بلایاجاتاہے۔ بڑی بڑی دعوتیں کی جاتی ہیں۔ جب لڑکی پسند آجاتی ہے تو لوگوں کو ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ بہت مالدار لوگ ہیں۔ اور لڑکی کو جائیداد کے علاوہ بھاری جہیز بھی دیں گے۔ جس کے بعد شادی کی تاریخ طے کردی جاتی ہے۔ رخصتی سے قبل نکاح کے وقت پچاس لاکھ روپے سے لیکر ایک کروڑ روپے تک کا حق مہر لکھنے کے علاوہ قیمتی پلاٹ اور گھر بھی نکاح نامے میں لکھوا لئے جاتے ہیں۔ تاہم دلہن جب دولہے میاں کے گھر پہنچتی ہے تو منصوبہ بندی کے تحت سہاگ رات کے اگلے روز دولہے اور اس کے خاندان والوں سے طلاق کا مطالبہ شروع کردیتی ہے۔ جس پر کئی جرگے ہوتے ہیں۔ اور لڑکی نہیں مانتی۔ اور آخر کار ایک ہفتے کے بعد ہی لڑکی تمام حق مہر، زیورات کے ہمراہ طلاق لیکر اپنے گھر واپس چلی جاتی ہے۔ او ر پھر نئے شکار کی تلاش شروع کردی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کھیل میں درجنوں شرفاء کروڑوں روپے کے زیورات، جائیدادوں وغیرہ سے محروم ہوچکے ہیں۔ اور یہ نوسرباز خاندان لوگوں کو شادی کے نام پر مکمل منصوبہ بندی کے تحت کنگال بنانے میں مصروف ہیں۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں