76

ایبٹ آباد کے رہائشی عامرکو ٹی آئی پی کالونی میں قتل کردیاگیا۔ دوبھائی شدیدزخمی۔

Hits: 12

ہری پور: ایبٹ آباد کے نوجوان کو موٹرسائیکل کھڑا کرنے کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کردیاگیا۔ دوبھائی شدیدزخمی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گاؤں جھافرپیلوان یونین کونسل بیرنگلی کا رہائشی نوجوان عامراپنی فیملی کے ہمراہ کافی عرصہ سے ہری پور میں رہائش پذیر تھا۔ ٹی آئی پی کالونی میں موٹرسائیکل کھڑا کرنے پر عامر کاذکری،لیاقت، ابوبکر ولد اشرف کیساتھ جھگڑا ہوگیا۔خونی تصادم کے دوران عامر کو ملزمان نے قتل کردیاجبکہ اس کے دو بھائی بلال اور سہیل شدیدزخمی ہوگئے۔ قتل مقاتلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عامر کی لاش اوراس کے زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول عامر کے بھائی کی رپورٹ پر پولیس چوکی ٹی آئی پی میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ جبکہ پولیس نے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں