16

آئس ڈیلرشہزادچڑیاسمیت چارمنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

Hits: 2

ایبٹ آباد:آئس ڈیلرشہزادچڑیاسمیت چارمنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کیہال کا رہائشی شہزاد عرف چڑیا ولد محمد ضعیف خفیہ طور پر جان لیوا نشہ آئس فروخت کرتاچلاآرہاہے۔ مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے شہزاد چڑیاکو روک کر جامع تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے انیس گرام آئس برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 11A-CNSAپی پی سی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جبکہ ایک دوسری کارروائی میں تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ اونے کارروائی کرتے ہوئے عثمان اور محسن پسران شاد ساکنان بلال ٹاون کوگرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم دلدار ولد محمد رفیق سکنہ بلال ٹاون سے 30 بوتل شراب دو پستول 9 ایم ایم اور 30 بور ہمراہ 4 میگزین اور 20 کارتوس کے ساتھ ساتھ 1030 گرام ہیروئن برآمد مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں