11

قرآن پر حلف دینے والامنشیات فروش چرس سمیت دوبارہ گرفتار۔

Hits: 0

ایبٹ آباد/تناول:قرآن پر حلف دینے والامنشیات فروش چرس سمیت دوبارہ گرفتار۔ڈی پی او ایبٹ آباد ڈی ایس پی سرکل کی خصوصی ہدایت پر تھانہ شیروان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او شیروان کی زیر نگرانی شیروان پولیس کا چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملک امان عرف مانا اعلی کوالٹی چرس کے ساتھ گرفتار تھانہ شیروان میں مقدمہ درج۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ جاوید اقبال ڈی ایس پی سرکل الطاف خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شیروان فیصل علی شاہ کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری اسی سلسلے میں ایس ایچ او شیروان نے IHC زاہد جدون کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملک امان عرف مانا کے ڈیرے پر چھاپہ مارکاروائی کے دوران اعلی کوالٹی کی چرس برامد کرکے ملک امان عرف مانا کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کردیا جہاں پر ملزم کے خلاف مقدمہ علت 51 زیردفعہ 9C درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا

ملزم ملک امان عرف ماناکے خلاف تھانہ شیروان میں کم بیش 10 FIR اس پہلے بھی درج ہوچکی ہیں اور متعدد بار ملزم رو برو جرگہ قرآن پر حلف بھی اٹھا چکا ہے کہ آئندہ منشیات فروشی کا دھندہ نہیں کرے گا لیکن اس کے باوجود ملزم نے منشیات فروشی کا کاروبار ترک نہیں کیا اور نوجوان نسل میں زہر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اہلیان علاقہ نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کواس مہلک اور جان لیوا نشے سے بچایا جاسکے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں