10

ایبٹ آباد میں پڑوسی نے فائرنگ کرکے پڑوسی کوقتل کردیا۔

Hits: 0

ایبٹ آباد:کیہال میں معمولی تنازعہ پرپڑوسی نے پڑوسی کوقتل کردیا۔ ملزم فرار۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ کینٹ کی حدود کیہال کے رہائشی نوجوان ساجد ولد صفدر کا اپنے پڑوسی امان اللہ سے معمولی توں تکرار کے بعد جھگڑا ہوا۔جس پر امان اللہ نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں کئی گولیاں ساجد کے آرپار ہوگئیں۔ساجد کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔اس دوران ایس ایچ او کینٹ فوری موقع پر گئے۔ساجد کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ جبکہ مقتول ساجد کے ورثاء کی رپورٹ پر امان اللہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں